پیغام صبح ۔ ۲۱

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
.اس پیارے رب کی رحمت کا یقین دل میں بسانے کے لیے خوب صورت دن مبارک ہو

اللہ تعالیٰ کی رحمت نے کائنات کی ہر شے کا احاطہ کیا ہوا ہے. اسی کی رحمت ہے کہ اس کے نافرمان، باغی، اور ظالم بندوں کو بهی مہلت دی جارہی ہے. سب کو سورج کی روشنی اور حرارت، ہوا، پانی اور دیگر ضروریاتِ زندگی مہیا ہو رہی ہیں. الله القادر چاہے تو سب ظالموں اور نافرمان لوگوں کو روزانہ کی بنیاد پر تہس نہس کر دیا کرے..مگر اس کی عظیم الشان صفت رحمت ہے کہ وہ اپنے بندوں کو توبہ کے کهلے دروازوں کا یقین دلاتا رہتا ہے . وہ سمیع و بصیر الله، ظالموں اور مظلوموں دونوں کا رب ہے اور اس کی رحمت کا ہی تقاضا ہے کہ وہ مکمل انصاف کرنے والا ہے..کسی پہ ظلم نہیں کرنے والا اس نے اپنی رحمت اور انصاف کا مکمل اظہار کرنے کے لئے ایک دن مقرر کر رکھا ہے اور وہ خود "مالک یوم الدین "ہے..
الله رب السموات والأرض سے دل کی اتهاہ گہرائیوں سے التجا ہے کہ وہ اپنی رحمت کا سایہ ہم پہ ہر لمحہ قائم رکھے نافرمانی کے کاموں سے بچائے نہ کوئی ہم پہ ظلم کرے اور نہ ہم کسی پہ ظلم کریں . دنیا میں اور آخرت میں رسوائ سے بچائے. .آمین
طالب دعا: بشری تسنیم

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Connecting to %s