پیغام صبح ۔ ۲۰

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
ان گنت نعمتیں حاصل ہونے پہ منعم حقیقی کا شکر گزار ہونے کے لئے آج کا دن مبارک ہو


ہر نیا دن تقاضا کرتا ہے کہ الله رب العرش العظيم کی طرف سے عطا کردہ نعمتوں پہ شکر گزاری کا پہلے سے زیادہ اظہار کیا جائے.. شکر کا جزبہ ہر صفت پہ حاوی ہے. اور الله جو ارحم الراحمین ہے شکریہ کی قدردانی میں اپنی مثال آپ ہے. اس کی رحمت ہر شے پہ چھائی ہوئی ہے. وہ ایک دانے سے بے انتہا غلے کا سامان کر سکتا ہے وہ ایک دعا سے ساری زندگی بدل سکتا ہے.اس کی عطا کا سلسلہ کہیں رکتا نہیں ہے. وہ اپنی مخلوق کا پالنهار ہے ..وہ رب العلمین ہے وہ واپسی میں اپنے بندے سے اطاعت کا تقاضا کرتا ہے تاکہ وہ اپنے بندوں پہ مزید عنایات کی بارش کرے.. سبحان اللہ
الله جو الأحد ہے الصمد ہے یکتا و تنہا ہر نعمت کا مالک ہے اس کا نہ کوئی وزیر ہے نہ مشیر ہے.اور وہ اپنے بندے کے لئے خود ہی کافی ہمارے سارے معاملات کو درست فرمادے. شکرگزار بندوں میں شامل فرمادے. .آمین

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Connecting to %s