پیغام صبح ۔ ۱۹

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
قرآن پاک جیسے شفاف آئینے میں اپنا آپ دیکھ کر اپنے عیب دور کرنے کو نیا دن ملنا مبارک ہو

ظاہری خوب صورتی جانچنے کو آئینہ درکار ہوتا ہے. باطنی حسن کے اضافے کے لئے کلام الله ایک آئینہ ہے. اس میں آپ کا میرا ذکر ہے، تلاش کریں ہم کہاں ہیں ،؟کس شخصیت میں ہمارا کردار جهانکتا ہے؟کس گروہ میں ہمارا نام شامل ہے؟جنت کے کس دروازے سے ہمارا نام پکارے جانے کے امکانات ہیں؟ کن لوگوں کی گواہیاں ہمارے حق میں ہونا ممکن ہیں ؟ کن رشتےداروں کے کھاتے میں ہم اپنی نیکیاں جمع کر رہے ہیں.؟الله تعالیٰ کی نظر میں ہمارا کیا مقام ہے؟ ہمیں اپنا محاسبہ خودکرنا ہے کہ اس دنیا میں اصلاح کی گنجائش ہوتی ہے مرنے کے بعد صرف جزا ہے یا سزا ہے.اصلاح کی مہلت ختم ہوجاتی ہے.. پهر نہ خرید و فروخت ہوگی نہ فدیہ نہ هدیہ نہ سفارش. .
الله تعالیٰ ہمیں اپنا آپ سنوارنے کا سلیقہ عطا فرمائے. ہمیں ہمارے عیب دیکھنے ان کی اصلاح کرنے میں ممد ومعاون ہوجائے آمین
طالب دعا: بشری تسنیم

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Connecting to %s