پیغام صبح ۔ ۱۸

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
الله الودود کا پیار اس کی طرف سے مکمل احساسِ تحفظ کی خوشی دیتا نیا دن مبارک ہو

انسان ہر وقت تکلیف اور مصیبتوں اور حادثات کے خدشات میں زندگی گزارتا ہے. وہ الله رب العالمين کی ذات ہے جو ہمیں آفات سے بچائے رکھتا ہے. اور ان سے نمٹنے کی تدابیر سجهاتا ہے. اگر تکلیف آجاتی ہے تو اس کے بدلے میں اجر کی خوشخبری سناتا ہے یہ خوشخبری صرف مومنین کے لئے ہے کہ کانٹا بهی چبهے تو وہ پیارا رب اس تکلیف کو برداشت کرنے کے عوض خطائیں معاف کر دیتا ہے. وہ رب الرحیم ہے اپنے بندےکو اپنے قریب کرنے کے ہزار طریقے اختیار کرتا ہے .دور نہیں کرتا، بات بات پہ پکڑتا نہیں مہلت دیتا ہے.. ستار العیوب ہے نہیں چاہتا میرے بندے میرے سامنے آئیں تو شرمندہ ہوں. پیار سے ہماری نگرانی کرتا ہے.. سبحان اللہ . ہم ہی اس کے پیار سے غافل ہیں اور اس سے دور جانے کے موقعے تلاش کرتے ہیں . یا حسرة العباد. اگر بندہ اپنے رب کی محبت کو سمجھ جائے تو مارے تشکر اور خوشی کے جان ہی قربان کردے. الله الودود سے اسی کی محبت کے وسیلے سے التجا کرتے ہیں کہ وہ ہمارے دلوں میں اپنی عنایات کا محبت اور پیار کا احساس زندہ کردے تاکہ ہم شکر گزار بندے بن کر اس رب کے خاص بندوں میں شامل ہو جائیں .اللهم اهدنا الصراط المستقيم. .آمین
طالب دعا: بشری تسنیم

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Connecting to %s