السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
مبارک ہو آج کا دن نیکیوں کے وافر مواقع صدقہ جاریہ بنانے کے لئے ، ہمارے ارد گرد موجود ہیں. سبحان اللہ
سب سے زیادہ جو چیز ہمہیں حساب کے دن غمگین کرے گی (وہ یہ ہے کہ)
بلاشبہ ہم استطاعت ہی نہیں رکھتے ہو ںگے کہ ہم اپنے والد یا ماں یہاں تک کہ اپنے بیٹے یا شوہر/بیوی کو ایک بھی نیکی دے سکیں، باوجود اس کے کہ ہم ان کے لیے شدید محبت رکھتے ہو ں گے
اور لیکن اس کے مد مقابل ہم مجبور ہوں گے کہ اپنی نیکیاں اس شخص کو دیں جس سے (دنیا میں) نفرت کرتے رہے پھر اس کی غیبت کی ہوگی
یا اسے حقیر سمجھا ہوگا
یا اس کا مذاق اڑایا ہوگا
یا اس پر ظلم کیا ہوگا!
اور اسی لیے تو اس کا نام یوم تغابن یعنی ہار جیت کا دن ہے
اس پر اچھی طرح غور کريں ،ہم اپنی عبادات، صدقات صالح اعمال سے کس کو فائدہ پہنچا رہے ہیں ،؟
اللھم لا تجعلنا من الخاسرین.
يا الله ہمیں اس دن خسارا پانے والوں میں سے نہ کرنا۔آمین.
اے رب العرش العظيم ہمیں اپنے اخروی نفع نقصان کی بصیرت عطا فرما دے آمین
طالب دعا: بشری تسنیم