پیغام صبح ۔ ۱۶

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
نفع بخش تجارت کرنے کے لئے ایک نیا دن مبارک ہو

ہر انسان کو دنیا میں "کچھ دو اور کچھ لو” کے اصول پہ زندگی گزارنی پڑتی ہے..انسان کو کچھ حاصل کرنے کے لئے کچھ چھوڑنا پڑتا ہے. یعنی ہر شے کی ایک قیمت ہے جو چکانی پڑتی ہے. وقت انسان کی سب سے قیمتی متاع ہے یہی زندگی ہے اور یہی سرمایہ ہے جس سے جنت جیسی عظیم سلطنت کا مالک بنا جا سکتا ہے..ہر لمحہ ایک کرنسی ہے اور اس سے ضرور کچھ خریدا جا سکتا ہے دنیا یا آخرت اور عقلمند وہ ہے جو اس ایک لمحے کو دنیا اور آخرت کا کچھ مال خرید لے اور یہ مال نیک اعمال ہیں. اپنی زندگی کی ہر ساعت کا سودا اپنے رب سے کیجئے کہ وہ نفع دینے میں برد بار ہے اور اس سے کی گئ تجارت میں خسارے کا اندیشہ نہیں،دهوکے کا خوف نہیں، وہ ایک بیج سے ہزاروں پهل اور پھر مزید درختوں اور پهلوں کا لامتناہی سلسلہ جاری کر سکتا ہے..شرط صرف الله رب العالمين کی رضا حاصل کرنے کی نیت کے ساتھ نیکی کا بیج بونے کی ہے.نیت جتنی خالص ہوگی نفع اسی لحا ظ سے حاصل ہوگا.. تو پھر چلئے آج کوئی ایسی نیکی کا بیج بو ئیں جس کا ثمر ہمارے مرنے کے بعد بهی جاری و ساری رہے..والله المستعان
الله رب القادر سے دعا ہے کہ وہ ہمیں مقبول نیکیوں کی طرف راہنمائی فرمائے اور ایسی تجارت میں ہماری زندگی کی کرنسی کا ہر لمحہ انوسٹ کروا دے جس میں خصوصاً آخرت میں خسارہ نہ ہو ..آمین
طالب دعا: بشری تسنیم

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Connecting to %s