بسم الله الرحمن الرحيم
السلام علیکم ورحمةالله وبركآته
اپنے پیارے رب کے مقرر کردہ فیصلوں کو خوش دلی سے قبول کرکے اسے راضی کرنے کے مواقع مل جانے پہ نیا دن مبارک ہو
تقدیر وہ زبردست قوت ھےجو آنکھ والے کو اندھا اور عقل والےکو بیوقوف بنا دیتی ہے لیکن دعا وہ شاندار کوشش ھے جو اس قوت پر غالب آ جاتی ھے۔ اپنے رب سے پورے یقین سے طلب کیجئے اس کے خزانے میں عطاء و بخشش کی انتہا کے باوجود رائ کے دانے برابر بهی کمی نہیں ہوتی.. دعاء کی قبولیت کا کون سا انداز ہمارے لئے بہتر ہے وہ اللہ الخالق ہی جانتا ہے کہ وہ ہمارا ہم سے زیادہ خیر خواہ ہے اس رب کی خیرخواہی پہ یقین ہی تقدیر پہ ایمان ہے
یا رب کریم ھماری ھر دعا قبول فرما اور هم سب کو معاف فرما
وقنا شر ما قضیت انک تقضی ولا یقضی علیک - آمین
طالب دعا: بشری تسنیم