پیغام صبح ۔ ۱۴

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
الله الغفور الرحيم کی طرف سے مغفرت اور اجر عظیم کی خوشخبری لئے طلوع ہوتا دن مبارک ہو.

الله تعالیٰ نے سورہ الاحزاب میں امت مسلمہ کے لیے مغفرت اور اجر عظیم کا وعدہ فرمایا ہے..”ان المسلمین والمسلمات، والمؤمنين و المؤمنات، والقانتین والقانتات، والصادقین والصادقات، والصابرین والصابرات، والخاشعین والخاشعات ،والمتصدقین والمتصدقات، والصائمین والصائمات، والحافظین فروجهم والحافظات،والذاکرین الله کثیرا والذاکرات أعد الله لهم مغفرة و أجرا عظیما….. کثرت کس عمل کی طلب کی گئ ہے؟ "الله کے ذکر کی” ..ہرصفت نامکمل ہے اگر ساتھ ساتھ الله کا ذکر کثرت سے نہ ہو. الله کا ذکر یہ ہے کہ نیت خالص اس رب کی رضا ہو ، یہی اس کے ذکر اور ہر عمل صا لح کی بنیاد ہے. الحمدللہ کہنا بہترین ذکر بے.اسی لئے دن بهر ہر موقع کی دعا الحمدللہ سے شروع ہوتی ہے..بے شک زبان سے ذکر آسان ہے دل میں الله کا ذکر آسان تر ہے اور قلب و زبان سے کثرت سے الله کا ذکر عمل صالح کو آسان ترین کر دیتا ہے اور قبولیت کے امکانات یقین میں بدلتا ہے..
الله اکبر کبیرا والحمدلله کثیرا سبحان الله بکرة و اصیلا. .
الله رب العزت آج کا دن اور ہرآنے والا دن ہم سب اور ،پوری امت مسلمہ کے لیے مغفرت اور اجر عظیم کی خوشخبری لئے ہو..تقبل الله منا ومنكم صالح الأعمال
طالب دعاء: بشری تسنیم

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Connecting to %s