پیغام صبح ۔ ۱۱

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
اپنے ذہنی اور قلبی سکون کی تلاش کے لئے ایک ترو تازہ اور روشن دن مبارک ہو

زندگی ہر لمحہ امتحان لیتی ہے چھوٹے بڑے مسائل انسان کو گھیرے رکھتے ہیں معاملات کا الجهاو بے قرار رکھتا ہے.اس صورت میں ذہنی دباؤ اور دل کی ناصبوری مایوسی پھیلاتی ہے. ہمیں اپنا خود علاج کرنا چاہئے. الله تعالیٰ کی ان نعمتوں کو ترتیب سے یاد کرنا،جو زندگی میں حاصل ہیں . دوسروں کی مشکلات اور مسائل کو سامنے رکھنا اور اپنے رب سے ،متعلقین سے حسن ظن رکھنا ذہنی دباؤ کو کم کرتا ہے اور دل کو سکون حاصل ہوتا ہے . دوسروں کی مدد کرنا، ان کا سہارا بننا، روٹین سے ہٹ کر کوئی نیکی کرنا اپنی نیت کو خالص رکھنے کی بهر پور کوشش کرنا اپنے رب سے استغفار کثرت سے کرنا ہر طرح کی مشکل میں اکسیر ہے.
الله القادر اپنی قدرت کاملہ سے ہم سب کی، پوری امت مسلمہ کی انفرادی و اجتماعی لغزشوں کو معاف فرمائے ہمارے چهوٹے بڑے مسائل و مشکلات کو اپنی رحمت سے حل فرما دے، اپنی ذات سے اور متعلقین سے حسن ظن جیسا اعلیٰ اخلاقی وصف ہمارے اندر پیدا فرما دے. ہمارے گھروں اور دلوں میں سکینت نازل فرمائے. آمین یا رب العالمین
طالب دعا بشری تسنیم

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Connecting to %s