پیغام صبح ۔ ۸

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
قبولیت کی خاص گهڑی کی تلاش، اور آئیندہ سات دن کے لئے نور حاصل کرنے والا دن مبارک ہو


جمعہ کا دن آخری نبی محمد صلی الله عليه وسلم کی امت کے لیے بہت اہمیت رکھتا ہے ،یہ دن الله تعالیٰ نے کائنات میں بہت سے گزشتہ اور آئیندہ اہم امور کے لئے مختص کر رکها ہے. جس میں ہمارے لئےسورہ الکہف کی تلاوت کرنا، قبولیت کی گهڑی کو تلاش کرنا ،درود شریف کا کثرت سے زکر شامل ہے. درود شریف کے فضائل و برکات سے سب واقف ہیں.درود شریف پڑھنا دراصل مومن کا اپنے الله سے اس بات کے إقرار کا اعادہ بهی ہے کہ ہم اپنے نبی کریم ص کے شکر گزار ہیں اور ان کے مشن کو جاری رکھیں گے. جو امتی اپنے نبی محمد صل اللہ علیہ و سلم کے مشن سے محبت رکھے گا ان کے نقشِ قدم پہ چلے گا اپنے مسلمان ہونے پہ فخر کرے گا وہ بے اختیار ان پہ درود و سلام کے ذریعے عقیدت اور شکر کا اظہار کرے گا اور عملی زندگی میں اس کا مظاہرہ بهی کرے گا. اسی عملی اظہار کی نسبت سے ہی فضائل و برکات کی بارش ہوگی.
اللهم صل علی محمد و بارک وسلم. … الله رب العزت ہم سب کو آج قبولیت کی گهڑی نصیب فرمائے اپنے مسلمان ہونے کا عملی ثبوت پیش کرنے کے لئے صحیح معنوں میں درود شریف کا حق ادا کرنے کی ہمت اور توفیق عطا فرمائے سورہ الکہف سے جو تزکیہ نفس اور تزکیر مقصود ہے اس کو ہم حاصل کر سکیں.الله تعالیٰ ہر فتنے سے بچائے اور سب کا حامی وناصر ہو.آمین
طالب دعا: بشری تسنیم

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Connecting to %s