پیغام صبح ۔ ۶

 

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
"اپنے ارد گرد مخلصانہ محبتوں کی قدر کرنے اور ان کو پہچاننے کے لئے ایک پیارا سا دن مبارک ہو. .”

انسانی رشتے محبت کی آبیاری کے بغیر نہیں چل سکتے مخلصانہ محبت کو جانچنے کے ہر کسی کے اپنے الگ معیار ہو سکتے ہیں مگر وہ محبت جو مومن کی الله کے بندوں سے اور مومنوں کی آپس میں ہوتی ہےاس کا معیار اور پیمانہ الله کی رضا حاصل کرنا ہوتا ہے،جس تعلق اور رشتے میں الله سبحانه وتعالى کی محبت کا سرور شامل ہو جائے اس کو نہ کوئی شر پہنچ سکتا ہے نہ ہی اس کا معیار پست ہو سکتا ہے.اور نہ ہی اس تعلق میں شیطانی سوچیں پریشان کرتی ہیں،ایمان کی تکمیل کا بہت آسان اور خوبصورت راستہ ہے کہ "جس نے الله کی خاطر محبت کی اس کی خاطر ناراضگی رکھی اس کا ایمان مکمل ہوگیا”
الله الودود سے پیار بهری استدعا ہے کہ وہ ہمیں محبت کے اس سرور سے آشنا کرے جس میں اس کی اپنی محبت کی چاشنی شامل ہوتی ہے.ہم انسانیت سے ،الله کی ہر مخلوق سے اس کی خاطر تعلق جوڑیں،تاکہ الله الودود کا پیار دل میں موجزن ہو. الله رب العزت امت مسلمہ کے دل اپنی محبت کی خاطر آپس میں جوڑ دے ، تاکہ ہم سب اس وقت عرش الہی کے سائے میں ہوں جب کوئ سایہ نہ ہوگا آمین
طالب دعا : بشری تسنیم


 

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Connecting to %s