السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
اپنے محبوب حقیقی سے اپنی محبت کا جائزہ لینے اور اس میں اضافہ کرنے کے لئے نیا دن مبارک ہو
چار مواقع،
جب آدمی اپنے رب سے تعلق کا اندازہ کر سکتا ہے۔
حافظ ابن قیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
جب آدمی اپنے بستر پر آتا ہے، جب اس کے تمام حواس اور اعضاء فارغ ہوتے ہیں، تب دل اپنے محبوب کی طرف دھیان کرتا ہے، کیوں کہ آدمی کو نیند اسی وقت آتی ہے جب وہ اپنے محبوب ترین ذات کو یاد کرے، اور دل اسی کی یاد میں مصروف ہو۔
دوسرا مقام:
جب نیند سے بیدار ہو جاتا ہے، چونکہ جاگتے وقت سب سے پہلی چیز جو اس کے دل کو چھوتی ہے وہ محبوب ترین چیز ہوتی ہے، اس لیے جب آدمی بیدار ہوتا ہے، اور اس کی روح واپس لوٹائی جاتی ہے ، تو اس کے محبوب کی وہ یادیں بھی واپس کر دی جاتی ہیں، جو یادیں لے کر رات کو سویا تھا۔
تیسرا مقام:
جب آٓدمی نماز میں داخل ہوتا ہے، کیوں کہ نماز تمام احوال کی جامع ہے،ایمان کا پیمانہ ہے، اسی سے آدمی کا ایمان پرکھا جاتا ہے، اس کے دل کی حالت، دل کا اصل مقام، اس کی اللہ سے قرابت اور اس کی محبت میں اس کا حصہ کتنا ہے، سب اسی نماز میں معلوم ہوتا ہے۔
چوتھا مقام:
مصیبت و پریشانی کے وقت، کیوں کہ اس حالت میں دل سب سے پہلے اپنے محبوب کو یاد کرتا ہے، اوراسی کی طرف دوڑ کر جاتا ہے، جس کی محبت سب سے بڑھ کر ہوتی ہے.
الله ہم سب کے دلوں میں اپنی محبت راسخ کرے اور دل اس کی یاد سے غافل نہ ہو.بے شک الله رب العزت کی یاد ہی دلوں کو اطمینان بخشتی ہے.. سبحان اللہ و بحمده سبحان الله العظيم. .اے رب کریم ہم آپ سے آپ کی محبت طلب کرتے ہیں اور اس کی محبت جو آپ سے محبت کرتا ہے اور اس عمل کی توفیق جو آپ کی کی محبت حاصل ہو جانے کا ذریعہ ہو. آمین
طالب دعا: بشری تسنیم