پیغام صبح ۔ ۵

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
جنت میں حسین محل حاصل کرنے کا موقع مل جانے کے لئے آج کا خوب صورت دن مبارک ہو.

انسان کو جنت جیسی مراد پانے کے لئے دنیا میں رہنا نا گزیر ہے.اس راستے کے علاوہ کوئی اور راستہ نہیں ہے. جب راستہ متعین ہے اور کو ئ شارٹ کٹ بهی نہیں ہے تو پھر اپنی مرضی کی راہیں تلاش کرنا یا اپنے اصول و قواعد وضع کرنا صراط مستقیم سے بهٹکنا ہے جو راستہ بهٹک جاتا ہے منزل بهی کهو بهیٹتا ہے..

الله رب العرش العظيم کے حضور دل کی اتهاہ گہرائیوں سے التجا ہے کہ وہ  مجهے، آپ کو،پوری امت مسلمہ کو صراط مستقیم پر گامزن رکھے ،ہم سب کی نگاہ منزل پہ ہو راستے کا پڑاؤ  جیسا بهی خوب صورت ہو  اس کو منزل نہ سمجھ بیٹھیں. اور الله رب العزت کی بارگاہ میں دعا ہے کہ وہ  راستے کی مسافت میں آنے والی مشکلات میں ہماری مدد فرمائے اور کسی بهی ایسی آزمائش میں نہ ڈالے جس کو اٹھانے کی ہم میں ہمت نہ ہو اور ہر آن ہمارا حامی ناصر ہو جائے مایوسی جیسی شیطانی سوچ سے محفوظ رکھے آمین

طالب دعا :بشری تسنیم

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Connecting to %s