پیغام صبح ۔ ۴

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
اپنی إصلاح کرنے کے لئے مہلت کا ایک نیا دن مبارک ہو


انسان اپنی زندگی کو بہتر سے بہترین اسی صورت بنا سکتا ہے جب وہ اپنی غلطیوں پہ نگاہ رکھے ان کو تسلیم کرے اور پھر اس کو درست کرنے کی کوشش بهی کرے اور جانچتا رہے کہ کتنی کمی ابهی باقی ہے۔
اپنے رب کے آگے سچے دل سے اپنی کمزوریاں بیان کر دیا کرو، وہ انہیں تمہاری قوتوں میں تبدیل کر دے گا۔ بیشک وہ ہر چیز پر قادر ہے
اللہ سے مانگتے رہنا چاہئیے ۔ دعا ایک دستک ہے اور مستقل دستک سے کوئ بھی دَر کھل سکتا ہے مگر اخلاص شرط ہے . جو دستک اپنی کمزوریوں کی خطاؤں کی اصلاح کے لئے رب کے در پہ دی جاتی ہے اس پہ دروازہ جلدی کهل جاتا ہے.. اور بندوں کی طرف سے اس دستک کا منتظر الله التواب ہر وقت رہتا ہے.
الله التواب سے التجا ہے کہ وہ ہماری خطاؤں، کمزوریوں کی اصلاح کرنے میں ہماری استعانت فرمائے اور ہماری خامیوں کو خوبیوں میں بدل دے. آمین
طالب دعا بشری تسنیم

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Connecting to %s