پیغام صبح ۔ ۱

 

السلام علیکم و رحمت الله و برکاتہ ..ایک خوب صورت دن کی مہلت کا تحفہ ربانی مبارک ہو

CgX3TwwUAAEk1Jt

مسلمان کی زندگی سر سے پیر تک اور اندر سے باہر تک پیدایش سے موت تک حرام و حلال کے فلسفے پہ قائم ہے.. ان السمع والبصر والفواد کل أولئك کان عنه مسئولاً .. سماعت و بصارت ہو یا دل میں اٹھنے والے خیالات، زندگی کا ایک لمحہ ہو یا پوری حیات الله رب العالمين نے حرام و حلال کے اسی پیمانے کو سامنے رکھ کر اعمال کی جزا عطا کرنی ہے جو اس نے انسانوں کے لئے مقرر کر دیا ہے.. حلال سوچو، حلال دیکهو،حلال سنو،حلال بولو. حلال کماؤ،حلال زندگی جیو تو حلال طریقے کی عزت کی موت نصیب ہوگی اور آخرت میں عزت کا مقام ملے گا..

الله رب العزت سے التجا ہے کہ وہ ہمیں روزمرہ کی بنیاد پہ  حلال زندگی جینے  کے لئےآسانی اور وسعت و عافیت کے ساته  علم،عمل، مواقع،وسائل فراہم فرمائے. اور سعادت کی زندگی، شهادت کی موت اور دنیا آخرت میں عزت کا مقام عطا فرمائے  آمین

 طالب دعا. .بشری تسنیم


 

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Connecting to %s