مثالی مومن گھرانا – 22

مثالی مومن گھرانا

سیدنا آدم علیہ السلام دنیا کے پہلے انسان ،پہلے شوہر، پہلےباپ، اور رعیت کے بڑهنے کے ساتھ ساتھ وہ پہلے حکمران اور پہلے نبی تهے. ابن آدم کو بهی اسی ترتیب سے اپنی زندگی کے ادوار سے واسطہ پڑتا ہے . بے شک اب ہر ابن آدم اپنے چاروں طرف رشتوں کی دیواریں دیکھتا ہے مگر بنیادی طور پر اس کی ذمہ داری اسی ترتیب سے جڑی ہوئ ہے .
ایک گهر کی رعیت ہو یا ایک پوری ریاست کی رعیت, اس کو امن و سکون سے چلانے کے لئے یکساں اصول و قواعد مالک کائنات نے وضع کر دئے ہیں .
گهر کے افراد کم ہوں یا زیادہ، قابلیت و صلاحیت میں کمتر ہوں یا برتر مزکر ہوں یا مونث عمر میں چھوٹے ہوں یا بڑے سربراہ سب کو ساتھ لے کر چلتا ہے ،سب کی خوبیوں کو سب کے لئے باعث فخر بناتا ہے اور بشری انسانی کمزوریوں اور خطاؤں کے برے اثرات سے سب کو بچاتا ہے .
اس مستحسن کام کے لئے گهر کے سربراہ کے لئے پہلے خود کو تقوی کے معیار پہ قائم رکهنا ضروری ہے.اور تقویٰ کا معیارصرف دنیا کی تعلیم سے برقرار نہیں رہ سکتا اس کے لئے قرآن پاک کی تعلیم اور سنت رسول کی پیروی بهی لازمی ہے .
ایک مثالی مومن گهرانے کا نقشہ سورہ الشوری آیاتٰ 36 سے 42 میں ملتا ہے. اس کی ایک ایک شق ایک گهر کی رعیت ہو یا پوری ریاست کی، دنیا اور آخرت کے لئے یکساں فلاح کی ضامن ہے اور سربراہ یا راعی کی ذمہ داری ہے کہ اس کے مطابق اپنی رعیت کے ساتھ معاملہ کرے..
(فَمَا أُوتِيتُمْ مِنْ شَيْءٍ فَمَتَاعُ الْحَيَاةِ الدُّنْيَا ۖ وَمَا عِنْدَ اللَّهِ خَيْرٌ وَأَبْقَىٰ لِلَّذِينَ آمَنُوا وَعَلَىٰ رَبِّهِمْ يَتَوَكَّلُونَ)
(وَالَّذِينَ يَجْتَنِبُونَ كَبَائِرَ الْإِثْمِ وَالْفَوَاحِشَ وَإِذَا مَا غَضِبُوا هُمْ يَغْفِرُونَ)
(وَالَّذِينَ اسْتَجَابُوا لِرَبِّهِمْ وَأَقَامُوا الصَّلَاةَ وَأَمْرُهُمْ شُورَىٰ بَيْنَهُمْ وَمِمَّا رَزَقْنَاهُمْ يُنْفِقُونَ)
(وَالَّذِينَ اسْتَجَابُوا لِرَبِّهِمْ وَأَقَامُوا الصَّلَاةَ وَأَمْرُهُمْ شُورَىٰ بَيْنَهُمْ وَمِمَّا رَزَقْنَاهُمْ يُنْفِقُونَ)
(وَالَّذِينَ إِذَا أَصَابَهُمُ الْبَغْيُ هُمْ يَنْتَصِرُونَ)
(وَجَزَاءُ سَيِّئَةٍ سَيِّئَةٌ مِثْلُهَا ۖ فَمَنْ عَفَا وَأَصْلَحَ فَأَجْرُهُ عَلَى اللَّهِ ۚ إِنَّهُ لَا يُحِبُّ الظَّالِمِينَ
(وَلَمَنِ انْتَصَرَ بَعْدَ ظُلْمِهِ فَأُولَٰئِكَ مَا عَلَيْهِمْ مِنْ سَبِيلٍ)
(إِنَّمَا السَّبِيلُ عَلَى الَّذِينَ يَظْلِمُونَ النَّاسَ وَيَبْغُونَ فِي الْأَرْضِ بِغَيْرِ الْحَقِّ ۚ أُولَٰئِكَ لَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ)
(وَلَمَنْ صَبَرَ وَغَفَرَ إِنَّ ذَٰلِكَ لَمِنْ عَزْمِ الْأُمُورِ)
ان نکات پر مختلف تفاسیر سے اپنے علم میں اضافہ کیا جائے اور ان پہ غوروفکر کے ساتھ اپنے معاملات کو چلایا جائے. مزید وہ چودہ نکاتی ایجنڈا جو سورہ بنی اسرائیل میں مستقل بنیادوں پہ مومنین کی رعیت، اور اسلامی ریاست کے قیام کے لیے موجود ہے اس کو زندگی کا دستور بنایا جائے یہ ایجنڈا آیت نمبر 23 سےآیت نمبر39 تک ہے.
(وَقَضَىٰ رَبُّكَ أَلَّا تَعْبُدُوا إِلَّا إِيَّاهُ وَبِالْوَالِدَيْنِ إِحْسَانًا ۚ إِمَّا يَبْلُغَنَّ عِنْدَكَ الْكِبَرَ أَحَدُهُمَا أَوْ كِلَاهُمَا فَلَا تَقُلْ لَهُمَا أُفٍّ وَلَا تَنْهَرْهُمَا وَقُلْ لَهُمَا قَوْلًا كَرِيمًا)
[Surat Al-Isra’ 23]
سے شروع ہوکر
(ذَٰلِكَ مِمَّا أَوْحَىٰ إِلَيْكَ رَبُّكَ مِنَ الْحِكْمَةِ ۗ وَلَا تَجْعَلْ مَعَ اللَّهِ إِلَٰهًا آخَرَ فَتُلْقَىٰ فِي جَهَنَّمَ مَلُومًا مَدْحُورًا)
[Surat Al-Isra’ 39]
تک ہے. .
یہ سب آیات ایک مومن معاشرے کی تشکیل کے لئے لازم وملزوم ہیں اور یہ آیات مدینہ منورہ کی اسلامی ریاست کا دستور تها جو ہجرت سے پہلے طے کر دیا گیا تها.
سورہ الفرقان کی آخری آیات میں عباد الرحمن کی شخصیت کا ایسا کمال نقشہ بیان کیا گیا ہے کہ تربیت کا کوئی پہلو نہیں چھوڑا گیا. سماجی معاشی، انفرادی، اجتماعی معاملات میں أحسن عمل کی ترغیب و ترہیب موجود ہے. خود راعی بهی اس کے مطابق اپنی شخصیت کی تعمیر کرے اور اپنی رعیت کے لئے نمونہ بنے.
گهر کے سربراہ کو،تعلیمی اداروں کے نصاب کو مرتب کرنے والوں کو، ہر سرکاری و غیر سرکاری اداروں کے ذمہ داران کا فریضہ ہے کہ وہ اپنے ماتحتوں کے لئے ان احکامات کی روشنی میں مثالی کردار بنا کر پیش کریں اور اپنی رعیت کی نگرانی و تربیت بهی انہی خطوط پہ کریں اگر ہر محاذ پہ یہی کردار موجود ہوں گے تو سارا معاشرہ یکساں قرآنی سوچ اور خطوط پہ گامزن ہوگا.
مومن شوہر اپنی بیوی کو مومنہ بننے میں تعاون کرے گا دونوں مل کر اپنی اولاد کو متقین کا امام بنائیں گے.جس کے نتیجے میں لازماً ملک و قوم کی باگ ڈور صالحین و متقین کے ہاتھ میں آجائے گی.
"پیوستہ رہ شجر سے امید بہار رکه ”
ربنا هب لنا من ازواجنا و ذریتنا قره اعین وجعلنا للمتقین إماما

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Connecting to %s