متوازن زندگی (۲)

اگر خوب صورتی کی تعریف کرنا مقصود ہو تو یہی کہنا کافی ہے کہ اس میں ہر شے توازن کے ساتھ موجود ہے۔۔۔ وہ شکل صورت ہو یا سیرت۔۔۔ کوئی عمارت ہو یا باغ۔۔۔ کهانے کی ڈش ہو یا لباس، زندگی کا ہر رخ توازن سے ہی خوب صورت لگتا ہے۔

اللہ کے نام کی تختی

الله رب العزت نے مسلم سوسائٹی کا ایسا اچها نظام ترتیب دیا ہے جس میں براہ راست الله تعالى سے معاونت پہلے طلب کی جاتی ہے تو الله تعالى کی ذات آسانیاں فراہم کرتی ہے۔ اورہر کام کی ابتدا ” بسم الله "سے کی جاتی ہے۔

حدیث نمبر 40

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: "جنت رمضان کے لئے سال کے آغاز سےآنے والے سال تک (یعنی یکم شوال سے شعبان کے آخری دن تک)سجائی جاتی ہے۔”

حدیث نمبر 39 

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:

"اگر تم چاہتے ہو کہ الله سبحانه وتعالى اور اس کے رسول تم سے محبت کریں تو تین خوبیوں کو اپنی عادت بنا لو اور اس پہ قائم رہو

سچی بات

ادائے امانت

پڑوسی سے حسن سلوک”

حدیث نمبر 38 

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:” اگر کسی شخص نے جهوٹ بولنا اور جهوٹ پہ عمل کرنا نہ چهوڑا تو الله سبحانه وتعالى کو اس بات کی ضرورت نہیں ہےکہ وہ کهانا پینا چهوڑ دے۔”

حدیث نمبر 37

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:”جو شخص کسی روزہ دار کا روزہ کهلوائے یا کسی مجاہد/ غازی کے لئے سامان جہاد فراہم کرکے دے تو اس کو ویسا ہی اجر ملے گا جیسا کہ اس روزہ دار کو روزہ رکهنے اور غازی کو جہاد کرنے کا ملے گا۔”

حدیث نمبر 36 

انسب کعبی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:”الله تعالیٰ نے مسافر سے آدهی نماز کم کر دی ہےاور اسے روزہ چهوڑنے کی بهی اجازت ہے۔ اسی طرح دودھ پلانے والی اور حاملہ عورت کو بهی روزہ چهوڑنے کی اجازت ہے۔”