حدیث نمبر 12

"ومن یوق شح نفسه فأولئك هم المفلحون” (الحشر)
جو لوگ (شح نفسه) تنگ دلی، خود غرضی ،حرص اور بخل سے دور رہے وہی کامیاب ہیں۔

حدیث نمبر 11

عقلمند وہ ہےجو اپنے مزاج میں انکساری پیدا کرے۔ اور موت کے بعد کی تیاری کرے۔ احمق اور بے وقوف وہ ہے جو اپنی خواہشاتِ نفس کی تکمیل کے لیے مارا مارا پھرے اور الله سبحانه وتعالى سے بڑی بڑی تمنائیں رکھے۔

حدیث نمبر 10

نبی اکرم صل اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” یحشرالمرء مع من أحب”

حديث نمبر9 

امانت داری کے بغیر ایمان (قابل قبول) نہیں اور عهد کی پابندی کے بغیر دین نہیں( طریقہء زندگی مہذب نہیں)۔

حدیث نمبر 8

مجموعہ احادیث زاد راہ کی حدیث نمبر 109(نسائی)کے مطابق نبی صل اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” حرص وبخل اور ایمان کسی بندے کے دل میں ہرگز جمع نہیں ہو سکتے۔”

حدیث نمبر 7

مسلم شریف کی ایک معروف حدیث ہے کہ نبی کریم صل اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "الدین النصیحه ” دین سراسر خیر خواہی کا نام ہے۔ آپس میں خلوص و مہربانی دین کی بنیاد ہے۔