میں اور میرا رب

 
اللہ تعالی سے محبت کا یہ عالم دل میں کیسی سرشاری بھر دیتا ہےکہ وہ میرے پاس ہے، با لکل پاس!
جب میں کھڑی ہوں بیٹھی ہوں اور میرے وجود کی توانائی بتا رہی ہے کہ وہ مجھے تھامے ہوئے ہے.
کھا پی رہی ہوں تو زائقہ بتا رہا ہے کہ وہ مجھے بھولا نہیں ساتھ  ہی موجود ہے شکریہ سننے کے لیے.
کائنات کےرنگ  دیکھ رہی ہوں تو رنگوں کی وضاحت کر رہا ہے، ہر رنگ میں اس کا اپنا رنگ جھلک رہا ہے.
کتنا دل خوش کن خیال ہے کہ جو چیز میں نے دیکھی وہ اللہ نے انگلی رکھ کے دکھائی اور خود بھی دیکھی، جو میں دیکھ رہی ہوں وہ بھی دیکھ رہا ہے.
میرے وجود کو اپنا احساس دلا رہا ہے.
ہر نظر اور نظارے میں اس کا احساس زندہ شکل میں موجود ہے.
میں سو جاتی ہوں تو وہ جس کو نہ نیند آتی ہے نہ اونگھ وہ میری حفاظت کرتا ہے.
مجھے پیار سے دیکھتا رہتا ہے میرے جاگنے سے ہہلے جو بهی میری ضروریات ہیں ان کا انتظام کرتا ہے.
میں سانس لیتی ہوں تو مجھے وہ اذا نفخت روحی کا  احساس دلاتا ہے.
اپنے بابا آدم کے پتلہ خاکی میں روح پھونکے جانے پہ زندگی کا احساس یاد دلاتا ہے اور یہ احساس کہ میں اسی پتلے کا حصہ ہوں مجھے نئی تازگی دیتا ہے.
اپنے اللہ کے قریب ہونے کا گمان اور بڑھ جاتا ہے شہ رگ سے قریب ہونے کا یقین فزوں تر ہو جاتا ہے.

سبحان اللہ و بحمدہ سبحان العظیم

اے اللہ تیری یہ عاجز ۔خطا کار بے بس بندی تیرے سارے ناموں کا واسطہ دے کر التجا کرتی ہے کہ اس دنیا سے رخصتی کے وقت آخری لمحوں میں اپنے قرب کے احساس سے سرشار رکھنا، اپنے "وجہ کریم "پہ میرے لیے مسکراہٹ ہی رکھنا میرا ساتھ نہ چھوڑنا.
مجھے آواز دینا
یا ایتھا النفس المطمئنہ الرجعی الی ربک راضیۃ مرضیہ
فا دخلی فی عبادی وادخلی جنتی
آمین….
..  بشری  تسنیم

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Connecting to %s